کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50 ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے جس میں خبردار کیا گیا تھا
کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ’امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔‘
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریپلکنز چاہتے ہیں کہ پارٹی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے انتخابات میں کمزور امیدواروں کے بجائے اپنے وسائل پر توجہ دے۔
اس خط پر دستخط کرنے والوں (جن میں کانگریس کے سابق اراکین بھی شامل ہیں) نے مسٹر ٹرمپ کی نااہلی، تفریقیت اور ان کی ریکارڈ غیرمقبولیت کے باعث انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور کہا ہے کہ ان وجوہات کی بنا پر سے نومبر کے انتخابات میں پارٹی ڈوبنے کا خطرہ ہے۔
سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے سربراہ میچ میکونل نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سینیٹ میں پارٹی کا کنٹرول بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔